ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گھریلو کام کروائے جانے والے ویڈیو میں دکھائی دینے والے جوان کی لاش لٹکی ملی

گھریلو کام کروائے جانے والے ویڈیو میں دکھائی دینے والے جوان کی لاش لٹکی ملی

Fri, 03 Mar 2017 21:44:17    S.O. News Service

ممبئی، 3/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں ایک ویب سائٹ نے فوج میں برطانوی راج سے چلے آ رہے معاون نظام کی پول کھولی تھی۔اس نظام کا شکار ہوئے ایک 33سالہ جوان کی لاش جمعرات کو ایک بیرک میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔مہاراشٹر کے دیولالی کیٹنمنٹ میں گنر کے عہدے پر تعینات رائے میتھیو گزشتہ ہفتے کے روز سے ہی بغیر چھٹی کے غائب تھے،میتھیو کی لاش ایک خالی پڑے بیرک میں  سڑی ہوئی حالت میں ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چل پائے گا کہ یہ خودکشی ہے یا قتل کامعاملہ، وہیں فوج نے معاملہ کی جانچ کی ہدایت دے دی ہے۔فوج کے ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹنگ ویڈیو کے خلاصے کے بعد میتھیو سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔غور طلب ہے کہ اس ویڈیو میں جوانوں کو اسسٹنٹ ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنے سینئر حکام کے کتوں کو گھماتے ہوئے اور ان کے بچوں کو اسکول چھوڑنے کا کام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ ویب سائٹ کے اسٹنگ آپریشن کے بعد جوان کی تو شناخت نہیں ہو پائی تھی کیونکہ اس کا چہرہ چھپادیا گیا تھا، لیکن ویڈیو کے بعد میتھیو نے دباؤ میں آکر اپنے افسر کو ایک ’سوری‘ کا ایس ایم ایس بھیجا تھا،ذرائع کے مطابق وہ بغیر اے ڈبلیو او ایل (بغیر چھٹی کے غائب ہونا)کے چلا گیا تھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دے دی گئی تھی۔وہیں ویڈیو کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق لانس نائک یگیہ پرتاپ سنگھ کے ویڈیو کے بعد میتھیو نے اس ویب سائٹ سے رابطہ کیا تھا، پرتاپ سنگھ نے جنوری میں ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں انہوں نے دکھایا تھا کہ کس طرح جوانوں سے بطور اسسٹنٹ چھوٹے چھوٹے کام کروائے جاتے ہیں، لانس نائک سنگھ نے یو ٹیوب پر یہ ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں اپنے اعلی افسران کے کپڑے دھونے پڑتے ہیں، ساتھ ہی بوٹ پالش اور کتوں کو گھمانے کا کام بھی کرنا پڑتا ہے، ایک خط میں انہوں نے وزیر اعظم مودی سے اس بابت شکایت بھی کی تھی۔
 


Share: